قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اس وقت امارات میں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کھیل رہے ہیں جس میں محمد عامر بھی ان کے ہمراہ ’ ڈیزرٹ وائپرز‘ کا حصہ ہیں، دونوں ہی کھلاڑیوں کو ایک ساتھ دیکھ شائقین کرکٹ نے دنیا بھر سے انتہائی شاندار پیغامات جاری کیئے جس پر کرکٹرز کو فینز کی محبت میں ایک ساتھ پیغا م بھی جاری کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو میں محمد عامر نے شاہین کے ساتھ کھیلنے کے تجربے کو اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فارمیٹ میں باولنگ پارٹنر شپ کے ساتھ کی جاتی ہے ، شاہین کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ تھی ، پلس پوائنٹ تھا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ڈسکس کر ہے تھے کہ سوینگ ہو رہاہے یا نہیں ہو رہا ، ٹی ٹوینٹی میں ایسے ہی باولنگ ہوتی ہے ، ایک اوور کے بعد بیٹسمین آپ پر وار کرتاہے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ ماضی میں کھیلے ہوئے تھے تو ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اس کی وجہ سے بات چیت اچھی کر رہے تھے ، جس کا ہمیں ٖفائدہ پہنچا ، ہم دونوں کو اپنی ٹیم میں رکھا اور لوگوں کو انٹرٹین کرنے کا موقع ملا اس کا کریڈٹ ’ ڈیزرٹ وائپرز ‘ کو جاتاہے ۔
"𝙏𝙝𝙖𝙣𝙠𝙨 𝙛𝙤𝙧 𝙝𝙖𝙫𝙞𝙣𝙜 𝙪𝙨 𝙞𝙣 𝙩𝙝𝙚 𝙨𝙖𝙢𝙚 𝙩𝙚𝙖𝙢" - Amir
— Desert Vipers (@TheDesertVipers) January 25, 2024
🎥: Hear it from the Vipers of the moment as they talk about playing together and sharing the new ball 🤩#DesertVipers #FangsOut #DPWorldILT20 #Season2 #GGvDV #AllInForCricket #ShaheenAfridi… pic.twitter.com/OzX9S6j1Ob
شاہین شاہ آفریدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ 2019 میں ہم ایک ساتھ کھیلے تھے ، محمد عامر سے کافی چیزیں سیکھی ہیں جب وہ پاکستان ٹیم میں تھے ،آج بھی بطور پارٹنر جب ہم باولنگ کر رہے تھے ، کوشش تھی کہ پہلے بریک تھرو لیں اور پھر بیچ میں رنز کو کیسے روکنا ہے ، پلان یہی تھا کہ پارٹنرشپ پر باولنگ کریں اور ٹیم کو جیت دلائیں ،محمد عامر سے جو چیزیں سیکھی ہیں وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کام آئیں گی۔
یاد رہے کہ اپنی حالیہ میچ میں عامر اور شاہین کی شاندار باولنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے میلہ لوٹ لیا ہے ، دونوں کھلاڑیوں کی ایک ساتھ کھیلنے کی ویڈیو شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہیں۔