این اے ایک سوسترہ لاہورسےعبدالعلیم خان کےحق میں ایک اورامیدواردستبردارہوگیا۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں استحکام پاکستان پارٹی اورمسلم لیگ ن کےقائدین کامشترکہ اجلاس میں مل کرانتخابی مہم چلانے پراتفاق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق این اےایک سوسترہ سےدستبردارہونےوالےامیدوارچوہدری واحد نےعبدالعلیم خان سےملاقات کی اوران کاساتھ دینے کا اعلان کیا۔ دستبردارہونےاورساتھ دینے پرعبدالعلیم خان نےچوہدری واحد اوراُن کے ساتھیوں کاشکریہ ادا کیا۔
عوام کا انتخاب - جیتے گا عقاب 🦅
— Team Aleem Khan (@teamaleemkhan) January 25, 2024
صدر استحکام پاکستان پارٹی و امیدوار قومی اسمبلی این اے 117 عبدالعلیم خان سے انکے حق میں دستبردار ہونے والے امیدوار چوہدری واحد کی ملاقات!
1/2#AbdulAleemKhan #Elections2024 #NA117Lahore #Eagle #8Feb #IstehkamEPakistanParty pic.twitter.com/XyIe4kU0L8
شاہدرہ سےسابق ناظم افضل بھولانےبھی عبدالعلیم خان سےملاقات کرکےانہیں اپنی بھرپورحمایت کا یقین دلایا۔ عبدالعلیم خان کومداحوں کی طرف سےعقاب، روایتی پگڑی اورشال کےتحائف دیئےگئے۔
2/2 pic.twitter.com/rMXkHMyM6h
— Team Aleem Khan (@teamaleemkhan) January 25, 2024
استحکام پاکستان پارٹی کےصدر عبدالعلیم خان نےگفتگوکرتےہوئےکہاشاہدرہ کےعوام کی طرف سےپذیرائی لائق تحسین ہےتوقعات پرپورااتریں گے۔حالات بدلنےکیلئےجوکچھ ہوسکاضرورکریں گے۔
دوسری جانب سینئرنائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازاورعبدالعلیم خان کی انتخابی مہم کےسلسلےمیں استحکام پاکستان پارٹی اورمسلم لیگ ن کےقائدین کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
ن لیگ کےرہنما خواجہ سعد رفیق اورآئی پی پی رہنما شعیب صدیقی نے دونوں رہنماوں کی مل کرانتخابی مہم چلانے پراتفاق کیا۔
اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کاکہناتھاکہ آٹھ فروری کوووٹرزایم این اےکیلئےشیراورایم پی اےکیلئےعقاب پرمہر لگائیں گے۔