ملک میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس پر حکومت کی جانب سے شہریوں کو بار بار احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے ، آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےاکثرعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہاجبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقےاوربالائی سندھ کےاضلاع شدیددھند/سمو گ کی لپیٹ میں رہے، سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی دس ریکارڈ کیا گیا۔ استور،کالام اورگلگت میں منفی چھ،،چترال،دیر،ہنزہ، مالم جبہ، میرکھانی اور راوالاکوٹ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔