نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک شخص پنجاب آکر کہتا ہے کہ نواز شریف نے ابھی تک منشور نہیں دیا، یہ لوگ اپنی حکومت کے15 سال میں 15 منصوبے بھی نہیں گنوا سکتے۔
لاہور میں لیگی کارکنان سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف صرف عوام کی مشکلات دور کرنے کا سوچتے ہیں، نوازشریف نے جہاں مینڈیٹ نہیں ملا وہاں پربھی کام کیا، پنجاب نوازشریف پرتنقید نہیں سنتا۔ نوازشریف پر پنجاب تنقید برداشت نہیں کرتا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کچھ جماعتیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے 15 سال ایک صوبے پر حکومت کی، ان جماعتوں کاکام ہے تنقید کرو اور الزامات لگاو، ن لیگ کےسواکسی بھی جماعت نے کچھ نہیں کیا، ایک جماعت ایسی ہے جس کے پاس ترقیاتی منصوبے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوہمیشہ ادھوری حکومتیں ملیں، نوازشریف جلد عوام کے سامنے منشورپیش کردیں گے، 8 فروری کوعوام ووٹ سوچ سمجھ کر ڈالے، عوام کو کہنا چاہتی ہوں ووٹ امانت ہے، ہم نے یہیں رہناہے، ہمارے بچے بھی یہاں ہی رہیں گے۔