چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ کالزاور پیغامات کا سلسلے کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کو خبردار کردیا، ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز بھی ایسی کالز یا میسجز پر عمل نہ کریں۔
ترجمان نے عوام سے گزار ش کی ہے کہ ایسی جعلی واٹس ایپ کالز سے ہوشیار رہیں ایسی کال موصول ہونے کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کرکے تصدیق کریں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اگر ممبران الیکشن کمیشن یا کسی بھی الیکشن کمیشن کے سنئیر افسر کی طرف سے بھی کوئی ٹیلی فون کال ،میسج ملے تو اس پر عمل کرنے سے پہلے اُس کی تصدیق لازمی کریں۔