طبی ماہرین کے مطابق پودوں پر مبنی غذائیں آپ کے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پودوں پر مبنی غذائیں انسولین کی حساسیت کو بھی بہتر کرتی ہیں، جو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ایک صحت مند، پائیدار، اور صحت بخش زندگی کےلیے، پودوں پر مبنی غذاؤں کا استمعال لازمی کریں تاہم بہتر صحت کے لیے یہ ضروری ہے کہ پودوں پر مبنی ان غذاؤں کو متوازن اور بہترطریقے سے استعمال کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق پھل، سبزیاں، اناج اور گری دار میوے، پھلیاں، دال، چنے اور دیگر پھلیاں پروٹین، فائبر اور معدنیات کے بہترین ذرائع ہیں جو کولیسٹرول کو کم کر سکتے ہیں اور باقاعدگی سے کھانے سے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔ پھلیوں کو سوپ، سلاد میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح اناج( جیسے کہ گندم، جئی، براؤن رائس) پھل، گہرے پتوں والی سبزیاں (پالک، بروکولی، گوبھی)، بیریاں (سٹرابیری، بلیو بیری، رسبری اور بلیک بیری)، ایوکاڈواور زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر اور وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہیں جو سوزش کو کم کرکے اور بلڈ پریشر کو بہتر بنا کر دل کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔