ملتان پولیس نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر رات گئے چھاپہ مار مبینہ طور پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کو گرفتار کرلیا۔
ٹویٹر پیغام میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ کہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار زاہد بہار ہاشمی اور ان کے گھر کے ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج مخدوم رشید میں ورکز کنونشن کا انعقاد کر رکھا ہے۔ جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی۔