سخت سردی کے باعث نمونیہ کے کیسزمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔چوبیس گھنٹوں کےدوران پنجاب میں نمونیہ سے مزید بارہ بچے انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق گوجرنوالہ سے 3،راولپنڈی،بہاولپورسے 2 ،2بچوں کا انتقال ہوا،پنجاب سے 24گھنٹوں کےدوران 1077 بچےنمونیہ میں مبتلا ہوئے،لاہور سے ایک روز کےدوران 251 بچےنمونیہ میں مبتلا ہوئے،رواں ماہ نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 220 ہوگئی
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق جنوری کےدوران پنجاب سے 11,597کیسز رپورٹ ہوئے، والدین اپنےبچوں کوسردی سےبچائیں،حفاظتی ٹیکوںکا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔