عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد چین بھی جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرے گا۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں 385 یوآن تقریباً 53.7 امریکی ڈالر فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 370 یوآن فی ٹن اضافہ ہوگا۔
چین کے موجودہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت جب بین الاقوامی خام تیل کی قیمتیں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ تبدیل ہوتی ہیں اور 10 کام کے دنوں تک اسی سطح پر رہتی ہیں تو چین میں پٹرول اور آئل مصنوعات کی قیمتیں اسی کے مطابق ایڈجسٹ کی جاتی ہیں۔
چین کی تین سرکردہ تیل کمپنیوں چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائنا پیٹرو کیمیکل کارپوریشن، اور چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن سے کہا گیا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کو برقرار رکھیں اور مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل میں سہولت فراہم کریں۔