شدید خشک سردی میں خناق پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے۔ جس کے بعد قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی ۔
قومی ادارہ صحت کا ایڈوائزری میں کہنا ہے اگرچہ مرض کا بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان نہیں ۔ لیکن احتیاط ضروری ہے کیونکہ سردیوں میں خناق کے پھیلاؤ کا رسک معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے ۔
ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ متعدی ہونے کے باعث یہ متاثرہ شخص سے دیگر افراد میں پھیلنے والا مرض ہے ۔ خناق کا جرثومہ مریض کو چھونے، کھانسنے اور چھینکنے سے پھیلتا ہے ۔
نگران ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے ایڈوائزری کا مقصد صحت کے اداروں کو احتیاطی اور کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے محکمہ صحت اور متعلقہ حکام خناق کےبارے میں پیشگی اقدامات کریں ۔