استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے بعد نئی حکومت بنے گی ،دو تین سال چلنے والی حکومتیں کام نہیں کر سکتیں، آئندہ حکومت ایسی ہونی چاہیے جو پانچ سال پورے کرے۔
لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا انشاء اللہ عوام کی طاقت سے حکومت ہماری ہوگی ،ایسے کام کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے ۔ لودھراں میں پہلے سے پانچ گنا زیادہ کام کریں گے ،اگلے پانچ سال لودھراں اور پاکستان کو مثالی بنائیں گے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام نے موقع دیا تو لودھراں اور ملک کا چہرہ بدل دیں گے،یہاں پہلے سے 5 گنا زیادہ کام کریں گے ،عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا ،اپنے بیٹے کو بھی کہا ہے کہ ہمیشہ لودھراں کے لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔