سال کے ڈومیسٹک کرکٹ کا بڑا ٹورنامنٹ پریذیڈنٹ ٹرافی پر پرائیویٹ لیگ بھاری پڑگئی، سینئر کھلاڑی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ چھوڑ کر ایس پی ایل کو جوائن کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر کھلاڑیوں ںے پریذیڈنٹ ٹرافی چھوڑ کر سندھ پریمیئر لیگ کو جوائن کر لیاہے جس کے باعث مشکل سے بحال ہونے والی ڈپارٹمنٹل کرکٹ خو ایک اور زور دار جھٹکا لگا ہے ۔ سینئر کھلاڑی جن میں عمر اکمل، شاہ نواز دھانی ، احمد شہزاد اور اسد شفیق شامل ہیں، وہ پی ایس ایل کھیلنے چلے گئے ہیں۔
ذرائع پی سی بی کا کہناہے کہ کھلاڑیوں کی ایس پی ایل میں شرکت پر ہم کچھ نہیں کر سکتے، ڈیپارٹمنٹ کی مرضی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجازت دے یا نہ دے،پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی این اوسی ملنے کےبعد لیگ میں شرکت کر رہےہیں، لیگ کی وجہ سے پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل کی تاریخیں تبدیل نہیں ہوں گی، پریذیڈنٹ ٹرافی کا فائنل شیڈول کے مطابق کھیلا جائےگا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں ڈیپارٹمنٹس کی 7 ٹیمیں کھیل رہی ہیں پریذیڈنٹ ٹرافی کا فائنل 27 جنوری سے 31 جنوری تک شیڈول ہے۔