روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی ایل 76 طیارہ بیلگورود ریجن میں گر کر تباہ ہوا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جس علاقے میں طیارہ گرا ہے وہاں لڑائی جاری ہے،طیارے میں 65 جنگی قیدی اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔
🚨🇷🇺Russian military plane crashes in Belgorod region, many feared dead
— EUROPE CENTRAL (@europecentrral) January 24, 2024
Note--raw video update#Russia #planecrash #Belgorod #BreakingNews #JUSTIN pic.twitter.com/HyGKtSd7cL
طیارہ خود گرا یا گرایا گیا، فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہے،یہ بھی واضح نہیں ہے کہ طیارے میں کوئی زندہ بچا بھی ہے کہ نہیں ،روسی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
طیارہ گرنےکی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔