پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 29 ستمبر کو حیدرآباد میں ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ کراؤڈ کے بغیر کھیلا جائے گا۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق حیدر آباد پولیس کی جانب سے مناسب سیکیورٹی کے انتظامات کی یقین دہانی کرانے میں ناکامی کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم میچ بغیر کراؤڈ کھیلا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ منتظمین کی جانب سے کیا گیا ہے اور بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) اپنے ٹکٹنگ پارٹنر کے ذریعے شائقین کو میچ کے لئے خریدے گئے ٹکٹس کی رقم واپس کرے گی۔
خیال رہے کہ حیدر آباد پولیس نے سیکورٹی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا اور 28 ستمبر کا میچ ملتوی کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔