حکم امتناع کی آڑ میں رکن قومی اسمبلی کیسے رہے؟ سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی حکم امتناع کیس کئی سال کیس مقرر نہ ہونے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو طلب کر لیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے قاسم سوری نے اسٹے پر ہوتے ہوئے عدم اعتماد کو روکا۔ اسمبلی توڑی۔ آئین شکنی کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے؟ عدالت نے قاسم سوری کے حریف لشکری رئیسانی کو بھی نوٹس جاری کردیا۔