چین کے صوبہ یوننان کے شہرزاؤ ٹونگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سینکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے، حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
علمی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی میں واقع چین کے صوبے یوننان میں پیر کی صبح لینڈ سلیڈنگ کے باعث دبنے والوں میں سے 500 افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 47 افراد تاحال ملبے تلے پھسنے ہوئے ہیں۔
ژاؤتونگ شہر کی زین شیونگ کاؤنٹی میں اس وقت امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک اموات کے مطلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ علاقے میں شدید سردی کے باعث امدادی کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل جنوری 2013 میں بھی شیونگ کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔