قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث این او سی نہ ملنے کے باعث بنگلہ دیش سے لیگ کھیلے بغیر ہی واپس ا ٓرہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق محمد حارث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے پی سی بی کی جانب سے این او سی کے اجرا ء سے قبل ہی بنگلہ دیش پہنچ گئے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے پالیسی کے تحت این او سی جاری نہیں کیا جس پر وہ اب لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور انہیں آج رات ہی وطن واپس آنا پڑےگا۔محمد حارث کا چٹوگرام چیلنجرز کے ساتھ معاہدہ تھا ، ، ترجمان ٹیم کا کہناہے کہ محمد حارث ملکی این او سی نہ ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکتے ،وہ آج رات ڈھاکہ سے وطن واپس روانہ ہوں گے ، این او سی کے بغیر انہیں کھلایا نہیں جا سکتا ۔