اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر بڑا حملہ کردیا۔ شامی حکام کا کہنا ہے کہ شہداء کی تعداد 10 ہوگئی۔
شامی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونیوالوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایرانی ایڈوائزرز کے زیرِ استعمال تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ اس وقت کیا جب ایرانی پاسداران انقلاب کا اجلاس جاری تھا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے شامی دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔