امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے نہیں 122 روپے کمی کی ضرورت ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمت گر رہی ہے،لیوی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت 250 روپے فی لیٹر پٹرول کی سطح کو بحال کرے،250 روپے 2 سال کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت ڈیکلئیر کر دے تو معیشت میں تیزی اور آمدن کے اہداف پورے ہونے لگیں گے،ٹیکس جمع کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی کا استعمال عوام کی جیب پر ڈاکا بھی ہے اور معیشت کی بربادی کا سامان بھی، آئی ایم ایف کو واضح انکار کرنے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی۔





















