پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے کہا ہے کہ شعیب کی فیملی ثانیہ سے علیحدگی پر سخت رنجیدہ ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی کا اعلان کیا جس کے بعد ان کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ علیحدگی کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی
تاہم، سابق کپتان کے بہنوئی عمران ظفر نے کہا ہے کہ شعیب ملک کی فیملی ان کی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہے اور فیملی کے کسی ممبر نے ان کی دوسری شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کب اور کہاں ہوئی؟
عمران ظفر کا کہنا تھا کہ مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی اور 2022 کے آخر میں دو ہفتے دبئی میں رہی۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اور بیٹی کی علیحدگی پر ثانیہ مرزا کے والد کا رد عمل سامنے آگیا
ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی اور فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اور ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق، بیٹا کس کے پاس رہے گا؟
خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ایک بیٹا بھی ہے۔