پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی پر ثانیہ کے والد کا رد عمل سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ان کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ علیحدگی کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی
اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب اور ثانیہ کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیر گردش تھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کب اور کہاں ہوئی؟
ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوڑے کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ ان کی بیٹی نے خلع لی ہے ‘‘۔
یہ بھی پڑھیں ۔ شعیب اور ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق، بیٹا کس کے پاس رہے گا؟
خیال رہے کہ شعیب اور ثانیہ کا ایک بیٹا بھی ہے جو کہ علحیدگی کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ رہے گا۔