پا ک فوج کی جانب سے 14 روزہ نشان حیدر فٹبال چیمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ شمالی وزیرستان میں جاری ہے۔ مقابلے میران شاہ کے یونس خان سٹیڈیم میں منعقد ہو رہے ہیں۔
ایونٹ میں شمالی وزیرستان کی 24 ٹیمیں بشمول بنوں اور لکی مروت شرکت کر رہی ہیں، مقابلے 10 جنوری سے لیکر 24 جنوری تک جاری رہیں گے۔ شائقین سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہورہے ہیں۔
میچ دیکھنے کےلیے بڑی تعداد میں اسکول کے بچے اور لوگوں نے شرکت کی، کھلاڑی کی عمدہ کارگردگی پر شائقین سے خوب داد وصول کر رہے ہیں، مقابلے پاک فوج کے تعاون سے خصوصی ہدایت پر ضم شدہ اضلاع میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہمارے لیے اس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا، پاکستان فوج کی اِن کاوشوں کا مقصد کھیلوں کے میدان مثبت تبدیلی لانا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات ایک صحت مند معاشرے کی جانب یقینا اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔ جس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم ہونگے۔
علاقے کے مشران اور نوجوانوں نے پاک فوج کی جانب سے فٹبال چیمپین شپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کی بدولت نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔