لاہور میں سردی کی لہر تاحال برقرار ہے،شہر میں گزشتہ رات سے سرد ہوائیں چلنے سے دھند کی شدت نسبتاً کم ،مگر ٹھنڈ بڑھ گئی۔
شہرمیں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا،درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب شہر میں مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 174 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ٹھوکر نیاز بیگ اورملتان روڈ کے اطراف 331 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا جبکہ شملہ پہلاڑی کے اطراف 280 اور ڈیفنس فیز 8 میں 266 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کےبیشترعلاقے شدیددھندکی لپیٹ میں رہے اور حد نگاہ انتہائی کم رہی،شدید دھند کے باعث موٹرویز کو بھی مختلف مقامات سے بندکر دیاگیا۔