پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان صورتحال معمول پر لانے پر اتفاق ہوگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پر بھی گفتگو ہوئی، پاکستان نے ایران کے ساتھ باہمی اعتماد مسائل کے حل کیلئے کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
نگران وزیر خارجہ نے سیکیورٹی معاملات پر قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام تعاون کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔