سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے ملاقات جس دوران پاک سعودی تعلقات ، مذہبی ہم آہنگی ، یوم تاسیس اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مولاناعبدالخبیرآزاد کا کہنا تھا سعودی عرب نےہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب کی مانند ہیں ۔ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن کا ضامن ہے ۔ پاک سعودی دوستی کوہ ہمالیہ سے بھی بلند اور سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ۔ حرمین شریفین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے سعودی سفیر کو خراج تحسین پیش کیا اور، خادم الحرمین شریفین کی طرف سے پاکستانی مدارس و مساجد کیلئے کھجوروں کے تحفے کا شکریہ ادا کیا ۔






















