پاکستان اورایران کے درمیان تناؤ کی صورتحال پروفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر دو بجےطلب کرلیا گیا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں قومی سلامتی کےمعاملےکا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔
وزیراعظم کی واپسی پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی تاریخ کا تعین کیا جائےگا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری اورسول قیادت شرکت کرے گی،قومی سلامتی امور،پاک ایران کشیدہ تعلقات کےتناظر میں اہم فیصلےکیےجائیں گے۔