متحدہ عرب امارات نے رواں ہفتے پاکستان کے ذمہ واجب دو ارب ڈالرز کا قرض ایک سال کے لیے رول اوور کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات نےرواں ہفتے 2 ارب ڈالرزکا قرض رول اوورکردیا، یواےای کی جانب سے2ارب ڈالرزکاقرض ایک سال کیلئےمؤخرکیاگیا ہے۔
UAE has confirmed rollover of its two deposits of US$1.0 billion each placed with State Bank of Pakistan for another one year which were maturing in January 2024.#SBP
— SBP (@StateBank_Pak) January 17, 2024
وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےصدرمتحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا، جس میں پاکستان کے ذمہ واجب دو ارب ڈالرز کا قرض ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
وزارت خزانہ کے مطابق یواے ای سے2ارب ڈالرقرض23 جنوری تک میچیورہورہاتھا،یواےای کو1ارب ڈالرپر3فیصداور1ارب ڈالر پر6 .5فیصد منافع اداکیاجائےگا۔