لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کو پی پی 149 میں بڑی کامیابی مل گئی۔
لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 149 سے آزاد الیکشن لڑنے والے امیدوار حاجی شفیق ملک نے آئی پی پی رہنما شعیب صدیقی سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی کےصدر اورحلقہ سے امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب علاقے کی تاجربرادری نے بھی عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئےانتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔حلقہ میں آئی پی پی رہنما شعیب صدیقی سیاسی و سماجی شخصیات کی حمایت کا خیرمقدم کرتےہوئےکہا کہ مریم نواز اور عبدالعلیم خان کی کامیابی ہی اس علاقے کے عوام کی آواز ہے،کاروباری برادری کی حمایت پر شکرگزار ہیں،توقعات پر پورا اتریں گے۔