چین نے پاکستان کی حدود میں ایران حملوں پر ردعمل میں دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بریفنگ کےدوران بیان میں کہا چین دونوں فریقوں سےتحمل کا مظاہرہ کرنے،کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کرنے اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کرکام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی، دفتر خارجہ کی شدید مذمت
وزیرخارجہ کےترجمان نے مزید کہا چین ایران اور پاکستان دونوں کو قریبی پڑوسی اور اہم اسلامی ممالک سمجھتا ہے۔