پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق دسمبر 2023میں پاکستان میں 21 کروڑ ڈالرکی فارن ڈائریکیٹ انویسٹمنٹ آئی،دسمبر 2022 کی نسبت دسمبر 2023 میں ڈائریکٹ فارن انویسٹمنٹ میں 640 فیصد کا تاریخی اضافہ ہوا۔
کرنٹ اکائونٹ سرپلس،تاریخی آئی ٹی برآمدات کے بعد بیرونی سرمایہ میں ریکارڈ اضافہ دیکھاگیا،رواں مالی سال کے 6 ماہ میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ 35 فیصد بڑھکر 86 کروڑ ڈالر رہی۔