نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے چھکے پر گیند ایک شائق کے سر پر جا لگی۔
بدھ کے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ فن ایلن نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی 20 میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم جواب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم نے 58 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
بابر اعظم کی جانب سے مارا گیا چھکا میچ میں دلچسپ واقعہ کی وجہ بن گیا جب گیند باؤنڈری لائن کے پار سٹینڈ میں ایک شائق کے سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا۔
خیال رہے کہ متاثرہ شائق کیچ پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس واقعہ پر بابر اعظم کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا اور انہوں نے منظر دیکھنے کے بعد فوراً اپنا افسردہ تاثر دیتے ہوئے سر پر رکھ لیا۔
دوسری جانب اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے رد عمل پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
aww such a cutie😩.he was actually feeling bad for that man❤️
— Wajeeha (@itswajeehaa) January 17, 2024
Watta a six Babar#NZvPAK #PAKvsNZ #BabarAzam𓃵 pic.twitter.com/QULvI9t0n0
بابر اعظم کی جانب سے مارا گیا چھکا 69 میٹر کا تھا اور ایک دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ متاثرہ شائق کے پیچھے بیٹھے دوسرے شائق نے کیچ بھی پکڑا۔