نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی نائب صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس دوران خطے کی صورتحال، امن و استحکام اور معاشی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالاس کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور اس کے معاشی و وسیع تر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کی نمائندہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن کے فروغ کیلئے مذاکرات اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ گفتگو میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے کامیاب یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کا بھی ذکر کیا گیا جسے دونوں فریقین نے تجارتی اور معاشی شراکت داری کے فروغ کیلئے اہم موقع قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔





















