عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے امریکہ نے بڑا قدم اٹھا لیاہے اور سٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو سے تیل کے تبادلے کیلئے بولیاں طلب کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ توانائی نے 9 کروڑ 25 لاکھ بیرل تک تیل ایکسچینج کی پیشکش کر دی ہے ۔
دوسری جانب امریکہ میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیاہے، امریکا میں گیس کی قیمت 27سینٹ بڑھ کر اوسط قیمت 4.30 ڈالر فی گیلن ہو گئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، امریکی خام تیل کی قیمت کمی کے بعد 104ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ برینٹ کروڈ آئل 4فیصد سستا ہوا اور قیمت 113ڈالر فی بیرل پرآگئی۔





















