لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں،دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے موٹروے کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے کےمطابق ایم 1پشاور سے برہان،ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن ،ایم 3 ایم 4 دھند کی وجہ سے بند ہے۔ ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک،لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔
موٹروے ایم 14 کھڑپہ تاعیسی خیل،سوات ایکسپریس وےکرنل شیر خان سےاسماعیلہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
ترجمان موٹروے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔