قومی ادارہ صحت نے کالی کھانسی کی روک تھام کے لئے ایڈوائزری جاری کردی۔
ترجمان وزارت صحت کہنا ہےکہ سردیوں کےمہینوں میں کالی کھانسی کے پھیلاؤ کا رسک معمولی طورپربڑھ جاتا ہے،پاکستان میں اس مرض کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان کم ہے۔
ندیم جان کا کہنا ہےکہ ایڈوائزری کامقصدصحت کے اداروں کو احتیاط اور کنٹرول کے اقدامات کےبارے میں آگاہ کرنا ہے،حفظان صحت کے سادہ طریقے بھی اس کے پھیلاؤ کوروکنےمیں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔