نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کو بگڑتے ہوئے امن و امان کی صورتحال پرخط لکھ دیا۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے خط میں لکھا کہ سندھ کے بڑے شہروں سمیت دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے صوبے میں جرائم کی بڑھتی لہر کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے سنگین جرائم میں اضافہ خوش آئند نہیں ہے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا تمام جرائم کی مسلسل نشاندہی کررہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا معاشرے میں خواتین، بچے و بوڑھوں کو ان جرائم سے کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے صحافیوں، وکلاء، ڈاکٹرز، تاجرز اور دیگر پیشہ ور افراد کوجان ومال کے خطرات لاحق ہے بگڑتی صورتحال کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے بدستور خاموش کیوں ہیں؟