پاکستان مسلم ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اپنےآبائی گھرظہورالٰہی پیلس کی تقسیم کیلئےعدالت پہنچ گئے ۔
چوہدری شجاعت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویزالٰہی،قیصرہ الٰہی،سمیرا الٰہی، کشورسلطانہ غیرقانونی طریقےسےمجھےجائیدادسےبےدخل کرنا چاہتےہیں۔
ایک ہفتہ قبل میں نےپرویز الٰہی سے اپنے حصہ کی پراپرٹی کا کلیم کیا تووہ انکاری ہوگیا،عدالت سےاستدعا ہےکہ تمام فریقین کو پراپرٹی تقسیم کرکےدیئےجانے کا حکم صادر فرمائے۔
جس پر عدالت نےظہورالٰہی پیلس کی موجودہ صورتِ حال تبدیل کرنےپرسٹےآرڈرجاری کرتے ہوئےپرویزالٰہی،قیصرہ الٰہی،سمیرالٰہی اورکشورسلطانہ کو 19جنوری کوطلب کرلیا۔