محکمہ صحت پنجاب نےکوروناوائرس کےنئےویرینٹ کےپھیلاؤاورتجزیےکےلیےکمیٹی تشکیل دےدی۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کےنئےویرینٹ کےپھیلاؤ اور تجزیے کےلیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کروناایس اوپیزپرنظرثانی بھی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :۔کرونا وائرس پھر پھیلنے لگا، نئے ویرینٹ کے مزید کیسز میں اضافہ
محکمہ صحت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی جانب سے پنجاب میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد کا تعین کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :۔بیرون ملک سے آنیوالے مزید 3 مریضوں میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق
واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس ایک بار پھر پھیلنے لگا ہے، نئے ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مزید 6 مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔