کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل عالمی ایشو بن گیا۔ امریکا اور برطانیہ بھی میدان میں کود پڑے۔امریکا نے کینیڈین شہری کے قتل پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی حکام نے اپنے بیان میں کہا ہمیں الزامات کے حوالے سے کافی تشویش ہے۔ اس معاملے پر اپنے کینیڈین ساتھیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ انڈین حکومت سے تحقیقات میں تعاون کی درخواست کریں گے،ہم امریکا کے ساتھ مل کر ہر پہلو پر غور کر رہے ہیں۔
کینیڈین حکام نے کہا بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد مناسب وقت پر شیئر کیے جائیں گے۔کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کو اشتعال دلانا نہیں چاہتے، اپنے سوالوں کا جواب چاہتے ہیں
آسٹریلیا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیرخارجہ کہتی ہیں اپنے پارٹنرز کے ہمراہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں
برطانوی حکومت کے ترجمان نے بھی واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔