نیوزی لینڈ کا جنوبی جزیرا 6.0 شدت کے زلزلے سے لرزاُٹھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ صبح 09:14 پر آیا۔زلزلے کی نوعیت ہلکی تھی۔زلزلے کا مرکز جیرالڈائن تھا گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ابھی تک کسی زخمی یا اہم نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔،لیکن نیوزی لینڈ کے جیو نیٹ سروس کے مطابق زلزلے کی شدت6.0 ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2011 میں 6.3 شدت کے زلزلے سے کرائسٹ چرچ کے جنوبی جزیرے کوکافی نقصان پہنچا تھا۔