بھارت میں بیوی کی پانچویں شادی پر شوہر نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اندور میں 35 سالہ سنیل نامی شخص نے بیوی کی پانچویں شادی پر خود کو آگ لگا لی، جسے نہایت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سنیل کی خودکشی کی وجہ بیوی سے ناچاقی تھی، اس کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی اور متوفی پر جہیز کے مطالبے اور ہراسانی کا کیس کر رکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق خودسوزی کرنیوالے شخص کی اہلیہ کی پہلے بھی 3 شادیاں ہوچکی تھیں، سنیل اس کا چوتھا شوہر تھا، دونوں کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی۔
تحقیقات کے مطابق خاتون اب پانچویں شادی کرنے جارہی تھی، جس پر سنیل نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو سنیل کے گھر سے ایک نوٹ بھی ملا جس پر لکھا تھا کہ اہلیہ کی پانچویں شادی پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اُٹھا رہا ہوں۔
بھارتی پولیس خاتون کی پانچوں شادی سے متعلق تحقیقات کررہی ہے اور یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ سنیل کی موت میں اس کا کتنا عمل دخل ہے۔