راولپنڈی میں مہنگائی کیخلاف ریلی کے دوران قومی اداروں کیخلاف نعرے بازی کی پاداش میں معروف سماجی کارکن فرزانہ باری کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف سماجی کارکن فرزانہ باری کی زیر صدارت ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کیخلاف احتجاج ریلی نکالی گئی،لیکن ریلی کے دوران سڑک بلاک کرکے قومی اداروں کیخلاف نعرے بازی کی گئی، جس کی پاداش میں ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
راولپنڈی کےتھانہ سٹی میں ڈی ایف سی عاقل مختارکی مدعیت میں درج مقدمے میں پاکستان بارکونسل کے جوڈیشل کمیشن ممبر اختر حسین کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کےعہدیدار اور کارکن بھی نامزد کئے گئے ہیں ۔
مقدمہ میں ملزمان پرمہنگائی کیخلاف ریلی نکالنے کی آڑ میں سڑک بلاک کرنے اور اداروں کیخلاف نعرے بازی کرنےکے الزامات عائدکئےگئے۔