کراچی میں استحکام پاکستان پارٹی میں خواتین کی بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کرلی۔
کراچی میں آئی پی پی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں سینئر نائب صدر سندھ سید علی حسین نقوی کی جانب سے شمولیتی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران علماء، مشائخ عزا، نعت خوان ایسوسی ایشن کےرہنماء اورخواتین نےپیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےآئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پرمحمودمولوی کاکہناتھاکہ خواتین کوبااختياربناکرانہیں روزگارکےمواقع فراہم کریں گے، سیاست میں خواتین کو آگےلائیں گے۔
تقریب میں سینیئرنائب صدرسندھ عمرفاروق، کراچی کےجنرل سیکریٹری رضوان خان، راحیل لاکھانی، صائمہ ندیم، مسرت شاہ، سیمامولوی، سیماشیخ اوردیگربھی موجودتھے۔