عام انتخابات 2024 میں کچھ ہی وقت باقی رہ گیا ہے،اپنے پسندیدہ نمائندے کو منتخب کرنے سے زیادہ ضروری یہ بات ہےکہ آپ کو ووٹ ڈالنے کا صحیح طریقہ کار معلوم ہونا چاہیے۔
ووٹ کاسٹ کرنے کا صحیح طریقہ کار یا کچھ ضروری ہدایات جس سے ووٹر باآسانی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکے۔
انتخابی فہرست میں نام کے اندراج کی تصدیق اور انتخابی علاقہ معلوم کرنے کے لیئےاپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر کسی ہائیفن یعنی ڈیش اوربغیر کسی سپیس یعنی وقفے کے اپنےموبائل فون سے 8300 پر ایس ایم ایس کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو ڈسپلےسنٹر یا انتخابی فہرستوں کے معائنے کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو آپ اپنے ضلع کے رجسٹریشن آفس یعنی ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
الیکشن کا دن
پولنگ اسٹیشن پہنچ کر آپ سب سے پہلے جائیں گے پولنگ ایجنٹ کے پاس جہاں وہ ووٹر کے انگھوٹے پر indelible ink یا electoral ink (انگوٹھے پر لگنے والا خاص نشان یا لکیر )کے نشان کا جائزہ لیں گے
اس کے بعد پولنگ ایجنٹ ووٹر کے اوریجنل یعنی اصل قومی شناختی کارڈ کو ووٹرز لسٹ میں موجود آپ کے نام اور شناختی کارڈ نمبر سے میچ کریں گے
جن لوگوں کے شناختی کارڈ expire( ایکسپائر ) ہو چکے ہیں وہ افراد بھی باآسانی ووٹ ڈال سکتے ہیں
شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنز یا کسی قسم کے کاغذات ووٹ ڈالنے کے لیئے قابل قبول نہیں ہوں گے
اپنا اصل شناختی کارڈ اپنے ہمراہ ضرور لے کر آئیں
قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد ووٹر کا نام اور سیریل نمبر ووٹنگ لسٹ میں سے لیا جائے گاپھر ووٹر کے انگھوٹے پر Indelible ink سے نشان لگایا جائے گا،مرد ووٹر کے left یعنی بائیں اور خاتون ووٹر کے right یعنی دائیں انگھوٹے پر انک سے نشان لگایا جائے گا اور پھر ووٹر کی تصویر کے سامنے ان کے انگھوٹے کا نشان ووٹر لسٹ پر حاصل کیا جائے گا
اس عمل کے بعد پولنگ ایجنٹ ووٹر کے نام پر ایک سیدھی لائن کھینچ دے گا،یہی طریقہ کار قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیئے استعمال کیا جائے گااس عمل کے بعد ووٹر پہلے Assistant presiding Officer ( اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر ) کے پاس جائے گا۔
جہاں وہ قومی اسمبلی کے لیئے بیلٹ پیپر کے counter foil کو پُر کرنے کے بعد مرد ووٹر کے بائیں اور خاتون ووٹر کے دائیں انگھوٹھے کا نشان لگائیں گے پھر Assistant Presiding Officer Counter foil پرسرکاری مہر لگا کر دستخط کریں گے
پھر بیلٹ پیپر کو الگ کر کے اس کے پیچھے سرکاری stamp ( مہر ) لگا کر سائن کر کے ووٹر کے حوالے کر کے دوسرے Assistant Presiding Officer کے پاس بھیج دیں گے
دوسرا Assistant Presiding Officer بھی وہی طریقہ کاراپناتے ہوئےووٹر کے انگوٹھے کا نشان، سرکاری stamp اورسائن کے صوبائی اسمبلی کا بیلٹ پیپر ووٹر کے حوالے کر کے انہیں فولڈ کرنے کا طریقہ کار بتائیں گے اور 9 خانوں والی مہر دے کر ووٹنگ بوتھ کی طرف بھیج دیں گے
جہاں وہ راز داری سے اپنے ووٹ کا استعمال کر کے بیلٹ پیپر کو بیلٹ باکس میں ڈال کر کمرے سے چلے جائیں گے،سبز رنگ کا بیلٹ پیپر قومی اسمبلی اور سفید رنگ کا بیلٹ پیپر صوباہی اسمبلی کے لیئے استعمال کیا جائے گا