ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 10 جنوری کو مزید 944 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 189 مرد، 167 خواتین اور 588 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 45 گاڑیوں میں 84 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 10 جنوری مجموعی طور پر 4 لاکھ 64 ہزار 656 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔