صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا تھا۔
مظاہر نقوی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بطور جج لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں خدمات انجام دینا میرے لئے اعزاز کی بات تھی، موجودہ حالات میں میرے لئے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں، طویل غور و فکر کے بعد میں نے بطور جج سپریم کورٹ مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے درپیش حالات عوام کے علم میں ہیں اور ریکارڈ کا بھی حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
ایوان صدر کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس کی آج سماعت ہونا تھی تاہم، وہ ایک روز قبل مستعفی ہوگئے۔