اسلام آباد ہائیکرٹ نے غیرمشروط معافی مسترد کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد اور 3پولیس افسران پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی۔
شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو گرفتار کرنے پر توہین عدالت کیس میں جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد اور تین پولیس افسران پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی ۔ چاروں افسران نے صحت جرم سے انکار کیا۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کے کیس میں 6 ماہ کی قید ہے۔ آپ بھی کچھ عرصہ جیل میں رہ لیں۔ آپ کو بھی معلوم ہو دوسرے کیسے جیل میں رہتے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے وضاحتی جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔