آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ٹل گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیر کو آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پٹرول کی سپلائی بند کر دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی میں پٹرول کی سپلائی بند کر دی
تاہم، حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے جس کے بعد ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال حتم کردی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق حکومتی یقین دہانی پرہڑتال ختم کی گئی ہے،گزشتہ روز سپلائی بند تھی لیکن آج معمول کےمطابق بحال کردی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ وزارت پٹرولیم نے ہمارے مطالبات پر بدھ کو اجلاس بلا لیا ہے جس میں مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او )، چیئرمین اوگرا اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار شریک ہوں گے۔