سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ملاقات میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سےملاقات ہوئی،دونوں رہنماوں نے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی وزیرخارجہ کیساتھ ملاقات میں سعودی ولی عہد نےغزہ میں فوجی کارروائیوں کو روکنے،انسانی امداد کی کوششوں کو تیزکرنےکی اہمیت پر زوردیا،اس کے علاوہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کے حصول اور دیرپا امن کے حصول کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
واضح رہےکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن علاقائی دورے پرہیں جس میں ترکی، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات،سعودی عرب،اسرائیل،مغربی کنارے اور مصر شامل ہیں۔