پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمارے خلاف باقاعدہ فریق بن چکا ہے۔انتخابی نشان ہر جماعت کا بنیادی حق ہے جو کوئی نہیں چھین سکتا۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف کو بلا واپس مل جائے گا۔سب جماعتوں کے ساتھ برابر سلوک کیا جانا چاہیے۔ بولے اگر بانی پی ٹی آئی کا اکانومسٹ میں لکھا گیا آرٹیکل نقلی ہے تو یہ حکومت کی نہیں اس اخبار کی سردردی ہے۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت اب تحریک انصاف کے ترجمان نہیں رہے۔ کہا 99 فیصد ٹکٹس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ وکلا کی بڑی تعداد امیدواروں میں شامل ہے۔